زہرہ وش

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - زہرہ کی مانند، زہرہ کی طرح چمکدار، خوبصورت، حسین۔  زہرہ وش، مہرلقا، شعلہ بدن، ماہ جبیں اس کی آغوش میں مستور تھے وہ پردہ نشیں      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ١٥٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زہرہ' کے ساتھ حرف تشبیہ لگانے سے مرکب 'زہرہ وش' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔